26/07/2026
صوبیدار ملک شانباز خان (بازدا)
صوبیدار ملک شانباز خان (بازدا) ریاستِ سوات کے دور میں صوبیدار کے عہدے پر فائز تھے اور والیِ سوات کے خواص میں شمار ہوتے تھے۔ وہ شہتوت الپوری کے بہادر خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور اپنی دانائی، راست گوئی، بے باکی، دوراندیشی اور بہترین فیصلہ سازی کے لیے معروف تھے۔ مقامی تنازعات اور اختلافات کو حکمت، انصاف اور معاملہ فہمی سے حل کرنا ان کی نمایاں خوبی تھی۔
وہ ہمارے خاندان اور خطے کے لیے باعثِ فخر تھے۔ ان کی بہادری، کردار اور خدمات آج بھی ہمارے لیے قابلِ فخر خاندانی ورثہ ہیں۔
وہ جمعدار ملک سیف الملوک اور ملک سرفراز خان کے بھائی، جمعدار گلفراز خان اور امیر باز خان (سپین دادا) کے والد، طوراباز خان (سپین دادا)، نواز خان، جہاں عالم اور حاجی بخت عادل کے چچا، اور سہراب خان کے دادا تھے۔
اپنے دعاؤں میں یاد رکھیں شکریہ